شجاع آباد (دنیا نیوز ) شجاع آباد کے نواحی علاقہ رسول پور میں غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کا لڑکے پر لاٹھیوں سے بیہمانہ تشدد لڑکے کی دونوں ٹانگیں توڑ کر سڑک پر پھینک دیا۔
مقامی زمیندار اور اس کے بیٹوں نےاللہ دتہ کو غیرت کے نام پر اپنے ڈیرے پر بھینسوں کے طبیلے میں اس کے پائوں رسیوں سے باندھ کر سر عام لاٹھیوں سے تشدد کیا۔ اللہ دتہ تشدد کے دوران ہوش ہو جاتا تو اس کو گندا پانی پلا کر ہوش میں لاکر دوبارہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
اللہ دتہ پر شدید تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ نوجوان پر تشدد کے دوران اہل علاقہ زمیندار کے خوف سے اس کو چھڑوانے کی ہمت کسی نے نہ کی۔ اللہ دتہ کو غفار اس کے بیٹے فرید اور حامد نے تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹنے اور بے ہوش ہونے کے بعد سٹرک پر پھینک دیا۔ اہل علاقہ نے اللہ دتہ کو لودھراں کے نجی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔