اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایمنسٹی سکیم کا بل مسترد کر دیا۔ اپوزیش اراکین نے سکیم کو الیکشن پیکج قرار دے دیا۔
قیصر احمد شیخ کے زیرِ صدارت کمیٹی کے اجلاس میں رشید گوڈیل، نفیسہ شاہ، محمود مصطفیٰ اور اسد عمر نے ایمنسٹی سکیم پر سخت تنقید کی۔ اراکین نے کہا کہ حکومت کو کوئی اختیار نہیں کہ مدت ختم ہونے سے چند روز پہلے ایمنسٹی سکیم لے کر آئے۔ ایمنسٹی کے ذریعے انتخابی اخراجات برداشت کرنے والوں کو نوازا جا رہاہے۔
وزیرِ مملکت رانا افضل نے اپوزیشن کے الزامات درست نہیں ہیں۔ ایمنسٹی سکیم سے کسی سیاست دان کو فائدہ نہیں ہو گا۔ سکیم کا مقصد صرف ٹیکس آمدن بڑھانا ہے۔