اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نیب ریفرنسز میں ضمانت برقرار رکھی۔ نیب کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ فیصلہ دے چکی ہے، سپریم کورٹ مداخلت کیوں کرے۔ نیب وکیل کے ضمانت منسوخ کرنے کے اصرار پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیپٹن صفدر کا کنڈکٹ سامنے ہے، وہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، بھاگ تو نہیں رہے۔ عداالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کر دی۔