پنجاب کمپنی سکینڈل: شہباز شریف کے داماد کے گرد گھیرا مزید تنگ

Last Updated On 13 May,2018 06:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاور کمپنی کے بعد صاف پانی کمپنی کا معاہدہ منظرِ عام پر آ گیا۔ علی عمران کو نوازنے کیلئے خصوصی شقیں شامل کرنے کا انکشاف، سیکیورٹی کے نام پر 2 کروڑ ایڈوانس دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کمپنی سکینڈل میں وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد کے گرد مزید گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔ پاور کمپنی کے بعد صاف پانی کمپنی کا معاہدہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق معاہدے کی شقوں میں عمران علی کو خوب نوازا گیا، مہنگے داموں دفتر کرایہ پر لیا گیا۔ علی عمران نے صاف پانی کمپنی کو دفتر دینے کے لئے سیکیورٹی کے نام پر 2 کروڑ 8 لاکھ روپے ایڈوانس لئے۔

وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کا صاف پانی کمپنی کیساتھ معاہدہ ہوا۔ 2017ء کے معاہدے میں علی عمران کو فائدہ پہنچانے کے لئے خصوصی شقیں شامل کی گئیں۔ صاف پانی کمپنی نے عمران علی کے ایم ایم عالم روڈ پر قائم ٹاور میں دفتر لینے کا معاہدہ کیا۔ علی عمران نے ایک دفتر صاف پانی کمپنی کو 23 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر دیا۔

دفتر کی دیکھ بھال کے لئے 6 لاکھ 40 ہزار روپے الگ سے ماہانہ دینے کا معاہدہ ہوا۔ معاہدے پر صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کے دستخط بھی موجود ہیں۔