ملتان: (دنیا نیوز) پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں پاس آؤٹ ہونیوالے اہلکاروں نے تربیت کا بہترین عملی مظاہرہ پیش کیا۔
پولیس لائن میں 161 جوانوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا اور 8 ماہ کی سخت ٹریننگ کا بہترین عملی نمونہ پیش کیا، اس موقع پر جوانوں نے ملک کی سلامتی اور اس کی حفاظت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ریکروٹس کی کارکردگی کو پولیس افسران نے بھی خوب سراہا۔ افسران کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس نئے دستے کی شمولیت سے تھانہ کلچر کی تبدیلی میں بھی مدد ملے گی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک جوانوں نے ملک و قوم کی حفاظت کا حلف لیا جبکہ ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں میڈلز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔