لاہور: (دنیا نیوز) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ چاند ملک کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چاند کی پیدائش منگل کی شام 4 بج کر 48 منٹ پر ہو گی۔ 26 گھنٹے کی عمر کے بعد چاند موسم صاف ہونے کی صورت میں ملک بھر دیکھا جا سکے گا۔
سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند ملک کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔