اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی حکومت نے سرل المیڈا کو ملتان ایئر پورٹ پر پروٹوکول دینے والے سیکشن افسر کو عہدے سے ہٹا دیا،تادیبی کاررروائی شروع کر دی گئی۔
مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او احتشام علی نے اعلیٰ حکام کو نوٹس میں لائے بغیر ملتان ایئر پورٹ پر ہدایت نامہ جاری کیا۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکیشن افسر احتشام علی نے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ احتشام علی کے خلاف عہدے کے غلط استعمال پر تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔