سستی روٹی سکیم میں مبینہ کرپشن، پنجاب حکومت نے معاملہ دبا دیا

Last Updated On 22 May,2018 03:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ن لیگ کے سابق دورِ حکومت میں سستی روٹی اسکیم اسکینڈل میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، لیکن معاملہ حکومت پنجاب نے دبا لیا، محکمے نے 5 برس گزر جانے کے بعد بھی جواب نہ دیا۔

پنجاب میں سستی روٹی سکیم اسکینڈل کے آڈٹ پیرے تاحال زیر التواء، آٹے پر دی جانیوالی اربوں کی سبسڈی کا حساب موجود نہیں، محکمہ انڈسٹری نے محکمہ خوراک پر ملبہ ڈال دیا۔ آڈٹ ٹیم نے اعتراض اٹھایا تھا کہ آٹے میں گھپلے ہوئے، مہنگے تندور لگائے گئے، ریکارڈ میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔

سستی روٹی اسکیم سے متعلق آڈٹ پیرے کا جواب نہ دینے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پہلے خط تو لکھے لیکن پھر کوئی ایکشن نہ لیا، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید بھی خاموش ہو گئے۔ انہون نے کہا کہ سستی روٹی سکیم سے متعلق محکمے نے جواب ڈیڑھ سال سے نہ دیا، اب پھر دوبارہ لیٹر لینے کی منطق پیش کر دی۔