ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں، دفترِ خارجہ

Last Updated On 28 June,2018 06:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں، پاکستان میں شہریوں کو آئین کے تحت تمام حقوق حاصل ہیں، یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں۔

 

انسانی حقوق کمشنر اور انکوائری کمشن کے پاکستان آنے سے نہیں ڈرتے، بھارت بھی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔ پاکستان میں شہریوں کو آئین کے تحت تمام حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں۔ ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کی تردید کی۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو سیز فائر کی حکومتی پیشکش قبول کرنی چاہیے۔ جنرل نکلسن کا پاکستان سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے، افغان مفاہمتی عمل میں بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔