قومی خزانے کو اربوں کا نقصان، ایم کیو ایم کے امیدوار جاوید حنیف گرفتار

Last Updated On 03 July,2018 04:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جرائم پیشہ افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی کرنے سے متعلق کیس میں ادارے کے سابق چیئرمین جاوید حنیف کو گرفتار کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کراچی کی ٹیم نے جاوید حنیف کو ضلع ساؤتھ کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، نیب ترجمان کے مطابق جاوید حنیف سابق وزیر بابر غوری کے ساتھ مل کر 340 غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث تھا، نہ صرف بھرتیوں میں قواعد کی خلاف ورزی کر کے قومی خزانے کو پونے 3 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا بلکہ ڈکیتی، قتل اور دہشتگردی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو بھی بھرتی کیا گیا۔ جاوید حنیف کو آج کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔