کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن کے مثبت اثرات، شہر بھر میں دکانداروں اور کاروباری حضرات نے نقصان سے بچنے کیلئے بل بورڈ، سائن بورڈز، ہورڈنگز سمیت دیگر تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں۔
عدالتی احکامات کے باعث شہریوں کو تجاوزات سے نجات ملنے لگی، صدر ایمپریس مارکیٹ میں گرینڈ آپریشن سے تجاوزات مافیا کے قدم کیا اکھڑے شہر بھر میں تجاوزات ہٹنا شروع ہوگئیں، دکان مالکان، ہوٹلز اور بینک انتظامیہ سمیت کاروباری حضرات نے نقصان سے بچنے کیلئے تجازوات ازخود ہٹانا شروع کر دیں۔
کے ایم سی انسداد تجازوات سیل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے صدر کے بعد ضلع وسطی، شرقی اور کورنگی میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے۔ کارروائی سے پہلے تنبیہ کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزت ہٹانے کیلئے مہلت بھی دی جا رہی ہے۔