قومی اسمبلی کا پیر کو ہونے والا اجلاس 2 دن کیلئے مئوخر

Last Updated On 17 February,2019 01:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا پیر کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا، اب اجلاس دو دن کی تاخیر سے بدھ کو منعقد ہو گا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی وجہ سے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اجلاس اب بدھ 20 فروری کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق معزز مہمان محمد بن سلمان کی آمد کے باعث چونکہ ریڈ زون مکمل سیل ہو گا اور اراکین اسمبلی کو مشکلات سے بچانے کیلئے اجلاس مئوخر کر دیا گیا ہے۔