کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، ایک ہی روز 11 کیس رپورٹ ہوئے

Last Updated On 02 August,2019 05:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر میں کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، یکم اگست کو جناح ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 11 کیس رپورٹ ہوئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو نہ پایا جسکا جسکے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ کراچی کے جناح ہسپتال میں یکم اگست کو کتے کے کاٹنے کے 11 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ تین گھنٹوں کے دوران کتے کے کاٹنے سے متاثرہ سات افراد کو جناح ہسپتال لایا گیا جو کراچی کے علاقے ملیر، ماڈل کالونی، سلطان آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاون، میمن گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی سے لائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس سگ گزیدگی کے واقعات سے ہونے والی بیماری ریبیز سے 12 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔