اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے معاملات کو خراب کر دیا، اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 18 روز سے کرفیو نافذ ہے۔ دنیا کو سوچنا ہوگا کہ خطے کا امن کون خراب کر رہا ہے۔
کشمیریوں نے کل کرفیو توڑ کر باہر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کے باعث کشمیریوں کے قتل عام کا خدشہ ہے۔ عالمی برادری کو صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا۔