کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی، 3روٹس بند، متبادل راستوں کا ناٹم جاری

Last Updated On 28 August,2019 12:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کر دی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کر دیا گیا، روٹس بند کرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کر دی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کر دیا گیا ہے، روٹس بند کرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ تینوں روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں روٹ کی پابندی آج سے 31 اگست تک رہے گی جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ ناٹم جاری کر دیا ہے۔