رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیکیورٹی کی رقم کا 82 فیصد حصہ جاری

Last Updated On 27 August,2019 09:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مالی سال 20-2019 کے پہلے تقریبا 2 ماہ میں وزارت منصوبہ بندی نے 50 ارب 40 کروڑ روپے کی رقم جاری کی جس میں 50 فیصد سے زائد رقم سیکیورٹی پر خرچ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے 23 اگست کے دوران سیکیورٹی کی مد میں 26 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے گئے جبکہ پورے سال میں اس کا ہدف 32 ارب 50 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

اس عرصے میں آزاد جموں کشمیر کے لئے 4 ارب 60 کروڑ روپے، گلگت بلتستان کے لئے 2 ارب 60 کروڑ روپے، اٹامک انرجی کے لئے 4 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ حکومت نے مالی سال 20-2019 میں ترقیاتی بجٹ کے لئے 701 ارب روپے مختص کیے ہیں۔