حکومت لاک ڈاؤن ذریعے کورونا پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، چئیرمین سینیٹ

Last Updated On 07 July,2020 09:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن، ٹیسٹ اور قرنطینہ کے ذریعے کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں کو ایک ہی قسم کا چیلنج درپیش ہے۔ تاہم ترقی پذیر ممالک کو کورونا سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے بنیادی ڈھانچے اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی روابط اور ادارہ جاتی تعاون میں اضافے سے کئی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔