کراچی: (دنیا نیوز) بلدیہ وسطی کراچی میں 102 نابالغ ملازمین کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھرتیاں 2009ء میں کی گئی تھیں۔
ان ملازمین کی تنخواہیں روکنے کیلئے میونسپل کمشنر نے سیکریٹری بلدیات کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں باور کرایا گیا ہے کہ نابالغ افراد کی رائج ضابطے کی کارروائی بھی پوری نہیں کی گئی۔
میونسپل کمشنر نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ ان ملازمین میں 17 سالہ لڑکا گریڈ 16 کا افسر جبکہ 16 سالہ سینئر کلرک کے عہدے پر تعینات ہے۔ نیو کراچی زون میں تعینات نابالغ ملازمین کی تعداد 53 ہے۔
لیاقت آباد زون میں 35 نابالغ ملازمین کی تعیناتی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گلبرگ زون کے 11، نارتھ ناظم آباد زون کے ملازمین بھی نابالغ نکلے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے جن ملازمین کو کم عمری میں ہی ملازمت پر رکھا گیا، ان کی مجموعی تعداد 102 ہے۔