اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام آج ووٹ کی پرچی کے ذریعے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ احساس محرومی کا خاتمہ، اختیارات کی نچلی سطح پر حکومت کی منتقلی اولین ترجیح ہے، حقدار تک اس کا حق پہنچاناا ولین ترجیح ہو گی۔ شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی پر مہرثبت کریں گے۔
گلگت بلتستان کے عوام آج آزاد اور منصفانہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے زریعے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں جہاں احساس محرومی کا خاتمہ،اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور حقدار تک اس کا حق پہنچانااولین ترجیح ہوگی
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 15, 2020
آج کے شفاف انتخابات گلگت کی ترقی وخوشحالی پر مہرثبت کریں گے
گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آج ہو رہے ہیں جن میں عوام بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک ہزار 160پولنگ اسٹیشنز قائم کئے ہیں جہاں 7لاکھ 45ہزار 361ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں چار لاکھ پانچ ہزار تین سو پچاس مرد اور تین لاکھ انتالیس ہزار نوسو بانوے خواتین شامل ہیں۔ چوبیس میں سے تئیس حلقوں میں ووٹنگ کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے تین سو گیارہ پولنگ اسٹیشنز حساس اور چارسو اٹھائیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور مقامی پولیس کے دس ہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، پیراملٹری فورسز بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔