جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

Published On 09 August,2021 10:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے حلف لیا۔

سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب میں ججز، وکلا، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کے حلف کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اس سے پہلے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
 

Advertisement