سیّد غوث علی شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

Published On 27 September,2021 04:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیًٰ سندھ سیّد غوث علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

یاد رہے کہ غوث علی شاہ یکم جنوری 1934ء کو خیرپور میں پیدا ہوئے، وہ 6 اپریل 1984سے 6 اپریل 1988ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے اس کے علاوہ وہ وزیر دفاع اور وزیر تعلیم کے وفاقی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران سابق وزیراعلیٰ سیّد غوث علی شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سابق وفاقی وزیر سیّد ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مرتضی مہیسر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مذکورہ سیاسی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

 

Advertisement