اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر حکومت نے نئی حکمت عملی مرتب کر لی، حکومت کی جانب سے 21 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا امکان ہے۔
حکومتی حلقوں میں21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر مشاورت کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے 21 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ او آئی سی کے باعث قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے 14 دن کے اندر اجلاس بلانا لازم ، اجلاس کا ہونا لازم نہیں۔