عمران خان کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت

Published On 31 October,2022 12:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھرجا کراہلخانہ سے تعزیت کی۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر جا کر ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی۔

عمران خان نے صدف نعیم کی والدہ اور بچوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے، عمران خان تعزیت کے بعد کامونکی روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ خاتون صحافی صدف نعیم گزشتہ روز لانگ مارچ کی کوریج کررہی تھیں کہ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں۔