میران شاہ میں شہید ہونے والے میجر عامر عزیز سپرد خاک

Published On 02 September,2023 06:36 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) میران شاہ میں شہید ہونے والے میجر عامر عزیز کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

میجر عامر شہید کو آبائی گاؤں چک 61 شمالی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

میجرعامر شہید کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہید کے عزیز واقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔