پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں اسد قیصر اور علی محمد خان کی سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں اہم پی ٹی آئی رہنما مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سربراہ جمیعت علماء اسلام (ف) سے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ پڑھی۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 26, 2023
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔