جے یو آئی کے مرکزی انتخابی بورڈ کا اجلاس کل طلب، امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا

Published On 17 December,2023 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے مرکزی انتخابی بورڈ کا اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔

اجلاس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہو گا، اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اجلاس میں صوبائی انتخابی بورڈز کی سفارشات پر غور و خوض ہوگا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔