اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان حکومت چین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، پاکستان اور چین دو مضبوط ترین ہمسائے اور بھائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، پاکستان میں چینی باشندوں کی ہر ممکن سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے، کشمیریوں کو خود ارادیت ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین میں جاری بربریت کو بھی ختم ہونا چاہیے۔