گورنر سندھ سے داؤدی بوہری کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Published On 08 June,2024 04:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے داؤدی بوہری کمیونٹی کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں کمیل یونس، علی اصفر جمالی، حسین کمال اور مستنصر شامل تھے، داؤدی بوہری کمیونٹی کی کاروباری سرگرمیوں میں خدمات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ نے کہا کہ داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی کی دعوت دیتا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جلد خط لکھ کر انہیں محرم الحرام کراچی میں گزارنے کی درخواست کروں گا، داؤدی بوہری کمیونٹی کی قومی معیشت میں خدمات لائق تحسین ہیں۔

وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کی مفت تعلیم شاندار کارنامہ ہے۔