لوئر دیر: (دنیا نیوز) لوئر دیر کے علاقے خال مارکیٹ میں واقع ایک کباڑ کے گودام میں دستی بم پھٹنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور نعشوں و زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال آر ایچ سی خال ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، دھماکا میں جاں بحق افراد کی شناحت روئیداد، امین اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔