لاہور:(دنیا نیوز) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام لگانے کے بجائے پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہوگا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اگربانی غیرمتعلقہ ہوگئےہیں تو پھر انہیں کیوں ڈسکس کیا جاتا ہے،عمران خان کےخلاف سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ سیاست دانوں کےخلاف کیسزبنائےجاتےہیں، کوئی شک نہیں تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے، یہ حکومت اپنی بیساکھیوں پرنہیں کھڑی ہے۔
سابق گورنر کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے پرالزام لگانےکےبجائےپاکستان کومشکلات سےنکالنا ہوگا۔