سکھر: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند، 90 ہزار کیوسک سے زائد پانی کا اضافہ ہوگیا۔
چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، دریائے سندھ میں زمینی کٹاؤ سے لیہ تونسہ پل کا گائیڈ بند ٹوٹ گیا، متعدد دیہات کے سیکڑوں گھر زیر آب آگئے۔
دریائے سندھ میں چشمہ اور کالا باغ کے مقام پر پانی کے اضافے اور سیلاب کا خدشہ ہے، چشمہ کے مقام پر 3 لاکھ 78 ہزار اور کالا باغ پر 4 لاکھ 13 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈکیا گیا۔