سوات: (دنیا نیوز) دریائے سوات میں ڈوب کر 17 افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر پولیس غفلت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے آئی جی کے پی کو خط لکھ دیا، لکھے گئے خط کے متن میں ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف 60 روز میں کارروائی کی سفارش کردی اور لکھا گیا کہ سوات پولیس کی غفلت اور دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی انکوائری کی جائے۔
خط میں لکھا گیا کہ 30 دن میں قانون و ضوابط میں خامیاں دور کرکے نیا نظام وضع کیا جائے، دریا کے کنارے عمارتوں و سیفٹی کیلئے نیا ریگولیٹری فریم ورک 30 دن میں نافذ کیا جائے، پولیس کو دفعہ 144 کا سختی سے نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے۔
خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ حساس مقامات پر پولیس کی نمایاں موجودگی اور وارننگ سائن بورڈ نصب کئے جائیں۔