اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے اچھی خبریں لا رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام’ دنیا مہربخاری کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ترقی کا تسلسل رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرفیلڈ مارشل کی کارکردگی کوسراہا جا رہا ہے، فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے اچھی خبریں لا رہے ہیں جب کہ تجزیہ کار سہیل وڑائچ اپنےطور پر معافی کی تجویز دے رہےہیں۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ ہم سب چاہتےہیں پاکستان ترقی کرے، دہشت گردی کےخلاف آپریشن کوکسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، تحریک انصاف والے آپریشن کے خلاف پروپیگنڈ ا کریں گے تو یہ نہیں چلے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو بچانے کیلئے حکومت آگئی ہے، پاکستان نے پر قاسم اور سلیمان کی زندگیوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے رگڑ دیے جائیں گے، منافقت کرنے والوں کو پھر کہہ رہا کہ وہ سدھر جائیں۔