یونین ڈویلپرز نے یونین ٹاؤن میں ہیڈ آفس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

Published On 18 August,2025 09:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یونین ڈویلپرز نے یونین ٹاؤن میں اپنے ہیڈ آفس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

یونین ڈویلپرز کی جانب سے یونین ٹاؤن میں ہیڈ آفس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین میاں عامر محمود اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نعیم احمد ملک کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ ملک بھر سے 500 سے زائد معروف رئیل اسٹیٹ کاروباری شخصیات اورسرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین یونین ڈویلپرز میاں عامر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ آفس کی تعمیر 90 دنوں کے اندر مکمل کر لی جائے گی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گھر بنانے والوں کو قرض بھی فراہم کیے جائیں گے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ لاہور میں یونین ٹاؤن سے اچھی جگہ کہیں ممکن نہیں تھی، اخوت گروپ بھی اس پراجیکٹ میں ہمارے ساتھ پارٹنر ہے، جو لوگ یونین ٹاؤن میں پلاٹس لے رہے ہیں ان کو اسلامک طریقے سے قرض بھی فراہم کرینگے، دعا ہے پراجیکٹ کامیاب ہو۔

سی ای او نعیم احمد ملک نے پلاٹس کی بروقت ڈلیوری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونین ڈویلپرز پاکستان کی ایک ممتاز اور معتبر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ہے، اپنے پرتعیش اور جدید رہائشی منصوبے یونین ڈویلپرز کی پہچان ہے، کمپنی کی بنیاد جدت، کمیونٹی پر مبنی منصوبہ بندی اور بروقت تکمیل منصوبہ پر رکھی گئی۔