دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ کی تازہ صورتحال

Published On 01 September,2025 05:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 98 ہزار 2 سو 50 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 50 ہزار 9 سو 65 کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 52 ہزار 415 کیوسک جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 24 ہزار 274 کیوسک ہے۔