مانسہرہ: موسلادھار بارش سے برساتی نالہ بپھر گیا، گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

Published On 01 September,2025 09:18 am

مانسہرہ: (دنیا نیوز) مانسہرہ اور اس کے قریبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔

موسلا دھار بارش کے بعد برساتی نالہ بپھر گیا جس کے نتیجے میں پانی گھروں اور بازار میں داخل ہو گیا، ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا۔

3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، مدرسہ بھی ریلے کے گھیرے میں آگیا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے وہاں موجود طلبہ کو بحفاظت ریسکیو کیا۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے 3 ستمبر ممکنہ موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔