لاہور: (دنیا نیوز) 24 گھنٹے کے دوران پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، چناب اور رودکوہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ بھی جاری کیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔