ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال

Published On 06 September,2025 07:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 3 ہزار 160 کیوسک، ہیڈ بلوکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 57 ہزار 65 کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 97 ہزار 242 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے چناب میں چینوٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 64 ہزار 191 کیوسک، ہیڈ تریمو پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 49 ہزار 668 کیوسک، ہیڈ پنجند پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 84 ہزار 124 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 37 ہزار 232 کیوسک، ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 3 ہزار 465 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔