کراچی: (دنیا نیوز) بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری کر لیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی کیمروں سے منسلک ڈی بی باکس چوری ہوا ہے جس کے بعد کیمرے بند ہوگئے جنہیں کھمبے سے اتار لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے، چوری ہونے پر الارم کیوں نہیں بجا اس کی بھی معلومات لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چوری کی مذکورہ واردات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کراچی میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان جاری کئے جا رہے ہیں۔
بلاؤل ہاؤس کے قریب مصروف ترین چورنگی پر کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کی واردات حیران کر دینے والی ہے۔



