لاہور میں سالانہ سنوکر ٹورنامنٹ ختم، 128 کیوئسٹ اِن ایکشن ہوئے

Last Updated On 27 November,2018 03:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سنوکر ٹورنامنٹ ختم ہو گیا، پندرہ روزہ سالانہ ایونٹ میں 128 کیوئسٹ اِن ایکشن ہوئے۔ ٹائٹل مقابلہ نعمان شیخ نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے جیت لیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان اور پنجاب اسنوکر ایسوسی ایشن کے تعاون سے لاہور پریس کلب میں سالانہ سنوکر ٹورنامنٹ منعقد ہوا، صحافی برادری سے ایک سو اٹھائیس کیوئسٹ نے زور بازو دکھایا، نشانہ بازی، مہارت اور پوائنٹ سکورنگ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

ٹائٹل مقابلے میں سابق چیمپئن نعمان شیخ اور حارث منیر مدمقابل ہوئے، نعمان شیخ نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے پہلے دونوں سیٹ جیت کر بیسٹ آف تھری فریم کا مقابلہ جیت لیا۔ آخر میں پہلے، دوسرے، تیسرے نمبر کے کھلاڑیوں سمیت آرگنائزرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔