دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، 7 وکٹیں گر گئیں

Last Updated On 27 November,2018 03:35 pm

دبئی: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ نے آج دوسری اننگز میں 131 رنز 2 کھلاڑی آوٹ پر بیٹنگ شروع کی. کیویز بلے بازوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر285 رنز بنا لئے.

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز فالو آن کا شکار نیوزی لینڈ نے 131 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی، ٹوٹل میں 15 رنز کے اضافے کے بعد تیسری وکٹ بھی گر گئی، اوپنر ٹام لیتھم ففٹی مکمل کرتے ہی آؤٹ ہو گئے، انہیں حسن علی نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے  ہاتھ کیچ بنایا۔ دوسرے اینڈ پر راس ٹیلر کچھ دیر تو ڈٹے رہے تاہم وہ بھی بلال آصف کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ کیوی ٹیم کے کھلاڑی وکٹیں گنواتے رہے اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنالئے۔

گزشتہ روز پاکستان کی پہلی اننگز 418 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے میزبان ٹیم کو فالو آن کروانے کے بعد انہوں نے 2 وکٹ پر 131 رنز بنائے۔

دبئی ٹیسٹ میں تیسرے روز نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اوپننگ بلے بازوں نے ٹیم کو 50 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد یاسر شاہ نے پہلے اوپنر جیت راول کو 31 رنز پر بولڈ کیا اور پھر اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ 90 رنز پر پوری ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد پاکستان نے مہمان ٹیم کو فالو آن کروادیا، دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے۔