فیفا اور ایشین فٹبال فیڈریشن کے صدور کو پاکستان مدعو کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 28 November,2018 07:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم خان فٹبال کی عالمی تنظیم کے سربراہان سے ملاقات کرینگے۔ وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدارتی امیدوار عامر ڈوگر کی ملاقات، عامر ڈوگر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں، وزیراعظم نے فٹبال فیڈریشن کے الیکشن میں عامر ڈوگر کی حمایت کر دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کو زوال سے نکالنے کیلئے سنجیدہ ہے، کھیلوں کے معیار اور سہولیات کو بہتر بنائینگے، نئی سپورٹس پالیسی سے کھیلوں کے حالات بہتر کرینگے، سپورٹس پالیسی میں کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز کے مستقبل کا تحفظ کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان نے فٹبال کی اصل صورتحال سے متعلق بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، فٹبال کے کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز سے وزیر اعظم ملاقات کرینگے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے بڑئے شہروں میں انٹرنیشنل معیار کے فٹبال اسٹیڈیمز بنائینگے، وزیراعظم کھیلوں میں کسی قسم کی سیاست برداشت نہیں کرینگے۔