اڑیسا: (دنیا نیوز) مشن ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست ہو گئی، قومی ٹیم کا ایونٹ میں پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہو گا۔
بھارتی ریاست اڑیسا میں ہاکی ورلڈکپ کے لیے سولہ ٹیموں کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں آئرلینڈ سے بھی شکست ہو گئی، اس سے پہلے فرانس نے شاہینوں کو پریکٹس میچ ہرایا تھا۔
مشن ہاکی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں پاکستان اور جرمنی یکم دسمبر کو مدمقابل ہوں گی۔ ٹیم منیجر حسن سردار کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچ صرف پریکٹس کے لیے ہوتے ہیں البتہ ورلڈکپ میچز کے لیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔