تہران: (دنیا نیوز) ایران کی واحد خاتون اولمپک میڈلسٹ کائمیہ علی زادے نے ملک چھوڑنے کے فیصلے کا پنچ مار دیا۔
ریو اولمپکس 2016 میں کائمیہ علی زادے نے نمائندگی کرتے ہوئے برونز میڈل جیت کر پہلی ایرانی خاتون ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ان دنوں نیدرلینڈز میں موجود ایرانی خاتون میڈلسٹ نے سوشل میڈیا پر اپنا ملک ایران چھوڑنے کا فیصلہ سنا کر تہلکہ مچا دیا۔
اس خبر کو امریکا سے بڑھتے ہوئے کشیدہ صورتحال میں الجھے ایران کے لیے اس خبر کو بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کائمیہ علی زادے کا اب کسی اور ملک کے جھنڈے کے ساتھ اِن ایکشن ہونے کا امکان ہے۔