ڈاکار ریلی کا دسواں مرحلہ، جوزے اگناسیو حادثے کا شکار، زخمی حالت میں میدان چھوڑنا پڑا

Published On 14 January,2021 09:05 am

ریاض: (دنیا نیوز) ڈاکار ریلی کے دسویں مرحلے میں ایک اور حادثہ پیش آ گیا، برتری حاصل کیے جوزے اگناسیو کو زخمی حالت میں میدان چھوڑنا پڑا، کار کیٹگری میں سعودی ڈرائیور نے پہلی کامیابی حاصل کر لی، دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیکس سب کو جوشیلا کر دیا۔

سعودی صحرائی ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیور، رائیڈر اِن ایکشن ہوئے، تین سو بیالیس کلومیٹر پر مشتمل دسواں مرحلہ بھی مکمل ہوا۔ دوسو باون کلومیٹر پر پہنچتے ہی برتری حاصل کیے موٹر سائیکلسٹ جوزے اگناسیوکو ریٹائر ہونا پڑا، میدان سے ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔ دفاعی چیمپئن رکی برابیک نے پہلی کامیابی کے ساتھ ہی جیت کا راستہ صاف کر لیا۔

کار کیٹگری میں سخت مقابلہ ہوا، میزبان ڈرائیور سعود الرجیحی نے بھی کامیابی کا مزہ چکھ لیا، فرنچ ڈرائیور پیٹر ہانسل کی مجموعی برتری برقرار رہی، قطر کے نصر العطیہ نے دوری کا فاصلہ کم کر لیا۔ کچے ٹریک، ناہموار راستوں پر پکی ڈرائیونگ سے دیکھنے والے بھی بے حد محظوظ ہوئے۔ 

Advertisement