لاہور: کاہنہ کے علاقے میں میچ کے دوران کبڈی کا کھلاڑی قتل

Published On 06 July,2022 10:53 pm

لاہور :(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں پنجو کے میلے میں میچ کے دوران کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجو کے دربار شریف میں میلہ تھا، ہر سال کی طرح کبڈی کھیلی جارہی تھی، اسی دوران وقاص کبڈی کھیل رہا تھا، وارث نے اپنے دستی پستول سے دو فائر مارے جس میں ایک فائر وقاص کے سر میں لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

کبڈی کے کھلاڑی وقاص کی لاش کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کو وہاں پر لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ مقتول وقاص کو ملزم وارث نے ذاتی رنجش پر قتل کیا۔