کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف سمرات وریندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کی جیت پاکستانی قوم کے نام کر دی۔
پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے کہا کہ کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، میں عید کے موقع پر اپنے گھر اور خاندان سے دور تھا لیکن یہ سب پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے کیا۔