پاکستان کو ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست

Published On 26 June,2025 05:55 pm

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی، سلور میڈل پاکستان کے نام رہا۔

ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی جس کے بعد پاکستان کے حصے میں سلور میڈل آیا۔

مینز ڈبلز کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ایک گھنٹہ 27 منٹ جاری رہا جس میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔

پاکستانی کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال پہلا گیم ہارنے کے بعد فائنل 2 ۔ 1 سے ہارے جب کہ ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھل کمار کی جوڑی نے فائنل 9 ۔ 11، 11۔ 5 اور 11۔ 5 سے جیتا۔