بحرین نے پاکستان کو شکست دیکر ایشین مینز والی بال نیشن کپ جیت لیا

Published On 25 June,2025 01:31 pm

مناما: (ویب ڈیسک) بحرین نے پاکستان کو شکست دیکر اے وی سی ایشین مینز والی بال نیشن کپ جیت لیا۔

مناما میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور بحرین کے درمیان پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں پاکستان نے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی لیکن اس کے بعد ہوم ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔

بحرین نے دوسرا سیٹ 25-16 کے سکور سے جیت کر مقابلہ برابر کیا اور اس کے بعد اگلے دونوں سیٹس بھی 25-17 اور 25-18 کے سکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔