باکسرعالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں

Published On 24 June,2025 10:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگیں، جس پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز عالیہ سومرو باکسر کے گھر گئے، سارے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایس ایس پی سٹی نے عالیہ سومرو باکسر کو یقین دلایا کہ پولیس ہمہ وقت آپ کی حفاظت کے لئے موجود ہے۔

عارف عزیز نے متعلقہ ایس ڈی پی اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کھلاڑی کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

متاثرہ باکسر نے پولیس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی سٹی نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ اگر آپ کوئی بھی قانونی کارروائی چاہتی ہیں تو پولیس اس میں آپ کو مکمل قانونی مدد فراہم کرے گی۔